صوبائی حکومت کی ڈائریکٹوز پر عمل کرتے ہوئے پشاور بھر میں صفائی کی ایک بڑی اور انقلابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سابقہ پی ٹی آئی حکومت کے طویل دورِ اقتدار میں صفائی کے نظام کو جو شدید تباہی اور نظراندازی کا سامنا کرنا پڑا تھا موجودہ متحرک انتظامیہ نے اس سارے غند اور گندگی کو صاف کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔
سابق حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کے باعث شہر بھر میں لگنے والے کچرے کے انبار اب موجودہ کارآمد انتظامیہ کی پرفارمنس کے سامنے دم توڑ رہے ہیں۔
ماضی میں پی ٹی آئی کی نالائق اور ناکام انتظامیہ نے پشاور جیسے تاریخی شہر کو کچرے دان میں بدل کر رکھ دیا تھا جہاں عوامی شکایات پر کان دھرنے والا کوئی نہیں تھا لیکن اب صورتحال بالکل بدل چکی ہےموجودہ صوبائی حکومت نے عوامی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے صفائی مہم کو تیز کر دیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے میدان میں آ کر عملی کام کرنے کا مقصد نہ صرف شہر کو چمکانا ہے بلکہ پچھلے دور کی ان تمام خامیوں اور کوتاہیوں کو بھی بے نقاب کرنا ہے جو سابق حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت تھیں۔
موجودہ انتظامیہ نے شہر کو ہمیشہ کے لیے صاف رکھنے اور پچھلے دور کے بگاڑ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے عوام کو بھی اس مہم میں شامل کر لیا ہے۔
اگر آپ کے علاقے میں بھی سابقہ دورِ حکومت کے چھوڑے ہوئے گند یا صفائی کے خراب انتظامات کے اثرات موجود ہیں، تو آپ کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
واٹر اینڈ سینی سروسز پشاور نے شہریوں کی سہولت کے لیے فوری شکایت کا نظام فعال کر دیا ہے۔آپ اپنے علاقے کی صفائی سے متعلقہ معلومات مکمل پتہ اور رابطہ نمبر درج ذیل واٹس ایپ نمبر03404446607 پر ارسال کر سکتے ہیں
یہ بھی پڑھیں : صرف اعلانات نہیں، اب عملی کام ! کمشنر کوہاٹ کا پانچ اضلاع میں صفائی اور شہری سہولیات بہتر بنانے کا حکم
شکایت موصول ہوتے ہی متعلقہ فیلڈ ٹیم فوری طور پر حرکت میں آئے گی اور ہنگامی کارروائی کے ذریعے علاقے کو صاف کیا جائے گا۔
صاف پشاور، صحت مند پشاور کا یہ عزم ثابت کرتا ہے کہ موجودہ حکومت زبانی دعوؤں کے برعکس عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے جو سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کے منہ پر ایک زور دار تماچہ ہے۔





