پی ٹی آئی احتجاج کے بعد نوشہرہ کی اہم شاہراہیں دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں

نوشہرہ میں ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود نے اعلان کیا ہے کہ ولی انٹر چینج، رشکئی انٹر چینج، اٹک پل اور جی ٹی روڈ کی دیگر اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب ٹریفک رواں دواں ہے، گزشتہ دنوں روڈ بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مسافروں اور تاجروں نے لمبی قطاروں، ٹریفک جام اور سفر میں تاخیر کی شکایات کیں، جس نے روزمرہ زندگی کو متاثر کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عدالتی حکم کے مطابق روڈ بندش کے حوالے سے سختی سے پابند رہے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبرپختونخوا نے ہائی کورٹ کے حکم پر تمام ریجنل و ضلعی افسران کو سڑکیں کھولنے کی ہدایت جاری کر دی

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور غیر ضروری روک ٹوک سے گریز کریں تاکہ ٹریفک نظام پر کوئی اثر نہ پڑے۔

Scroll to Top