مردان۔ پولیس شہداء کے ورثاء میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم

مردان : ڈسٹرک پولیس آفیسر مردان ظہور بابر آفریدی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پولیس کے شہداء کے ورثاء میں خصوصی فوڈ پیکیجز تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او مردان نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

تقریب کے دوران پولیس شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ملاقات کی گئی اور ان کے مسائل سنے گئے۔ ڈی پی او مردان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی پولیس ہر ممکن طریقے سے شہداء کے خاندانوں کی مدد جاری رکھے گی، تاکہ وہ خود کو کبھی تنہا محسوس نہ کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اور اس موقع پر ان خاندانوں کی کفالت اور سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس شہداء ہمارے ہیرو ہیں، اور ان کے اہلِ خانہ کی خدمت ہمارا فرض ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس افسران پر تنقید، پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج

Scroll to Top