امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کل بھی امریکی حملے کا نشانہ بن سکتا ہے اب ایران معاہدہ کرے یا نہ کرے، جیت امریکا کی ہوگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملے اور اس کے ساتھ معاہدے، دونوں امکانات موجود ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر کل بھی حملہ کر سکتا ہے، تاہم تہران کے ساتھ ایک بڑے اور اچھے معاہدے کی امید بھی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کسانوں کے لیے بڑا ریلیف، ٹرمپ کا 8 ارب ڈالر امداد کا اعلان
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف انتہائی مؤثر انداز میں کارروائی کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکا کو اپنا مشن ختم کرنا پڑے یا ایران معاہدے پر آمادہ ہو جائے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے لیے قبل از وقت اپنا ووٹ بھی کاسٹ کر دیا ہے۔





