اسلام آباد: پاکستان میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، جسے عام زبان میں ’ب‘ فارم کہا جاتا ہے، حاصل کرنا لازمی ہے۔
یہ سرٹیفکیٹ بچوں کی قانونی شناخت کے لیے نادرا کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے اور والدین کو اپنے بچوں کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔
نادرا کے حکام کے مطابق والدین اپنے درست شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے بچوں کے لیے ’ب‘ فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
1. قریبی نادرا سینٹر پر جائیں اور سب سے پہلے ٹوکن حاصل کریں۔
2. والدین اور بچوں کی بائیو میٹرک تصدیق کروائیں۔
3. بچوں کی تصاویر یا فنگر پرنٹس (جہاں ضروری ہو) نادرا کو فراہم کریں۔
4. والدین اب پاک آئی موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنے بچوں کے لیے ’ب‘ فارم کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
ب فارم کی فیس اور پراسیسنگ
نارمل کیٹیگری: فیس صرف 50 روپے ہے اور درخواست جمع کروانے کے 7 دن بعد ’ب‘ فارم حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ایگزیکٹو کیٹیگری: فیس 500 روپے ہے اور ایک دن کے اندر ’ب‘ فارم حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صوبائی حکومت کا بڑا اقدام، ملازمین کے لیے جدید رہائشی منصوبہ مکمل
نادرا حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے ’ب‘ فارم کے حصول کے لیے جلد از جلد درخواست دیں تاکہ مستقبل میں تعلیمی، طبی اور دیگر قانونی معاملات میں آسانی ہو۔
یہ اقدام بچوں کی قانونی شناخت کو یقینی بنانے اور والدین کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔





