دورمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل ہوگی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیر 3 مارچ کو بینک زکوۃ کٹوتی کیلئے بند رہیں گے ۔
مرکزی بینک کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کیلئے بند رہے گا۔اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کیلئے (ماسوائے عوام سے لین دین کے )دفتر میں حاضر ہوں گے ۔





