پاک افغان کشیدگی: پاک فوج کی بھر پور کارروائی، دہشتگرد ٹھکانے تباہ، متعدد طالبان ہلاک

پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے بعد پاک سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں اسنائپر کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان اور دیگر شدت پسندوں کو دندان شکن جواب دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں متعدد طالبان اور شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگرد تنصیبات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

اس کارروائی کے بعد افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم حکام نے کہا ہے کہ سرحد پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پاک فوج کی موجودگی مستحکم ہے۔

سرحدی علاقوں میں پاک سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے نہ صرف دہشتگردوں کی طاقت شدید متاثر ہوئی ہے بلکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی قابو میں ہے۔

اہلکاروں کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی سے خطے میں ممکنہ حملوں کے خطرات بھی کم ہو گئے ہیں۔

پاک فوج نے اس موقع پر واضح کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی کارروائی پر فوری اور سخت ردعمل دیا جائے گا تاکہ دہشتگردی کے امکانات مکمل طور پر ختم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : لنڈی کوتل: پاک افغان سرحد پرافغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں طالبان کا ٹینک اور 2 پوسٹیں تباہ، 11 ہلاک

ضلع خیبر کے سرحدی علاقے لنڈی کوتل میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے کی جانے والی بھرپور اور موثر جوابی کارروائی میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جوابی کاروائی کے دوران اب تک 11 افغان طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہو چکے ہیں۔

پاک فوج نے افغان طالبان کی دو اہم چیک پوسٹیں تباہ کر دی ہیں جبکہ ان کا ایک ٹینک بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

لنڈی کوتل اور گردونواح کے علاقوں میں توپوں اور بھاری ہتھیاروں کی گھن گرج سنائی دے رہی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور دشمن کی ہر اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top