محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تبادلوں پر پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تبادلوں پر پابندی میں نرمی کا اعلان کردیا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں صحت کے شعبے میں ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر عائد پابندی میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق بی پی ایس 03سے بی پی ایس 16تک کے ملازمین کے تبادلے اور تقرریاں ممکن ہوں گی، تاہم اس کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ کی پیشگی رائے ضروری ہوگی۔تبادلے ان کیساتھ مشروط ہے ،آزاد مانیٹرنگ یونٹ کا کام ہسپتالوں میںعملہ کی تعدد، ادویات اور ملازمین کی حاضری ودیگر کام ان کے ڈیوٹی میں شامل ہیں ۔محکمہ صحت میں 4 ڈئریکٹریٹ قائم ہے ایک ہزارہ ڈویژن

،ملاکنڈ ڈویژن ،پشاو ر اور کوہاٹ میں قائم ہیں آزاد مانیٹرنگ یونٹ ان چاروں ڈویژنوں میں یہ کام کرتا ہے ،محکمہ صحت کاکائی بھی ملازم اگر اپنا تبادلہ کرنا چاہتا ہے تو وہ آئی ایم یو سے اپنا رپورٹ لیکر آئیگا ۔اس کے علاوہ ڈاکٹر اور پروفیسر پر اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔کیونکہ گریڈ 17 پر ابھی تک تبادلوں کی پابندی عائد ہے ۔جو ملازمین ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں کام کرتے ہیں اور کنٹریکٹ پر ہے ان پر بھی اس نوٹیفکیشن کا

کوئی اثر نہیں ہوگا ۔نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف اور صرف سول ملازمین جو کہ محکمہ صحت کے اپنے ملازمین ہیں پراطلاق ہوگا ۔

محکمہ صحت کے مطابق، اس پالیسی کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے معاملات کو شفاف اور منظم طریقے سے انجام دیا جائے گا تاکہ صوبے میں صحت عامہ کے امور میں بہتری لائی جا سکے۔

Scroll to Top