کرم کے عوام اور پاک فوج شانہ بشانہ، وطن کی سلامتی کیلئے قربانی کا وعدہ

کرم کے عوام اور پاک فوج شانہ بشانہ، وطن کی سلامتی کیلئے قربانی کا وعدہ

ضلع کرم کے غیور عوام نے ایک واضح اور فیصلہ کن پیغام دیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں یہ جنگ کسی فرقے کی نہیں بلکہ وطن کے دفاع کی جنگ ہے۔

کرم کی سرزمین کے بہادر عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاک افغان بارڈر پر پہنچ کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ عوام نے زور دے کر کہا کہ یہاں نہ شیعہ ہیں، نہ سنی، بلکہ صرف پاکستانی ہیں جو اپنی مٹی کے تحفظ کے لیے ایک صف میں کھڑے ہیں۔

عوام نے مزید کہا، “جو لوگ اس سرزمین کو میلی آنکھ سے دیکھیں گے، انہیں ہمارے اتحاد اور قومی یکجہتی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ہم ہر حال میں اپنی بہادر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ہم میں کوئی فرقہ نہیں، ہم سب ایک ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں۔”

کرم کے عوام کے اس پیغام سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے قومی جذبہ، اتحاد اور قربانی ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے۔

پاکستان زندہ باد! پاک فوج پائندہ باد!

Scroll to Top