خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ایمل ولی خان کا وفاق سے بڑا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ایمل ولی خان کا وفاق سے بڑا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے صدر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال نازک موڑ تک پہنچ چکی ہےمگر صوبائی حکومت بدستور لاتعلق نظر آتی ہے یا حتیٰ کہ معاون دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسے سیاسی شہادت کا رنگ دینے سے گریز کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ قانون، امن و امان اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے اپنے پاس موجود تمام آئینی آپشنز پر غور کرے۔

Scroll to Top