پاکستان کی سیکیورٹی فورسز افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان کی موثر کارروائی کے بعد بزدل افغان طالبان کے اہلکار ٹوپسر پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر لمحہ چوکس اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے میں مصروف ہیں اور سرحدی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔
کارروائی کے دوران افغان طالبان کی بعض چوکیوں اور سازوسامان کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان نے افغان ٹاپ سر پوسٹ پر قبضہ کر لیا، افغان طالبان اپنی شلواریں چھوڑ کر فرار
افواجِ پاکستان نے افغان سرحد پر واقع ٹاپ سر پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قبضہ کر لیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان اپنی شلواریں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور متعدد دشمن اہلکاروں کو پسپا ہونا پڑا۔





