اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندی ہر قسم کے تفریحی، میڈیا اور کمرشل استعمال کے لیے ڈرون پر لاگو ہوگی۔
وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی اور فضائی حدود کی حفاظت ہے۔
یہ پابندی تمام شہری اور ادارے پر یکساں طور پر لاگو ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔





