وزیر اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری قیادت کی پاک افغان صورتحال پر مفصل بریفنگ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افواج پاکستان کی قیادت سے پاکستان اور افغانستان کی سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ حاصل کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے گا۔

انہوں نے افواج پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی اور سرحدی علاقوں میں دشمن کو پسپا کرنے کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیف آف ڈیفینس اسٹاف کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع بخوبی جانتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کے لیے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی یقینی بنانے میں ہر قدم افواج کے ساتھ ہے۔

Scroll to Top