ایران کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی مکمل طور پر متوازن ہے،ہم بالکل ٹھیک چل رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی مکمل طور پر متوازن ہے اور ہم اس وقت بالکل درست سمت میں چل رہے ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ اپنی دشمنی کا جواب ضرور دے مگر اسے دوست ممالک کی طرف حملے نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ اس سے علاقائی امن متاثر ہو سکتا ہے۔

ایک اہم سوال کے جواب میں سیکیورٹی ذرائع نے اس تاثر کو یکسر مسترد کر دیا کہ اگلا نمبر پاکستان کا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موازنہ کسی اور سے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پاکستان نہ افغانستان ہے اور نہ ہی ایران، پاکستان اپنی ایک الگ شناخت اور مضبوط حیثیت رکھتا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی نیوکلیئر اسٹیٹ سے پنگا نہیں لیا جا سکتا۔ جو بھی ایسی کوشش کرے گا اسے پاکستان کی طاقت اور جواب کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا، اس لیے کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

Scroll to Top