وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،ایران سے مزید 100 پاکستانی تفتان پہنچ گئے

وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،ایران سے مزید 100 پاکستانی تفتان پہنچ گئے

ایران سے آج مزید 100 پاکستانی شہری تفتان پہنچ گئے، جہاں انہیں باقاعدہ اسکریننگ کے بعد وطن روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سے واپس آنے والے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بلا رکاوٹ جاری ہے۔

نعیم قاسم کے مطابق آج تفتان پہنچنے والوں میں 65 طلباء اور 35 زائرین شامل ہیں، جو مختلف وجوہات کی بنا پر ایران میں مقیم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتان پہنچنے والے شہریوں کی رجسٹریشن اور طبی اسکریننگ کے بعد انہیں کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل تک محفوظ طور پر پہنچ سکیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ تفتان بارڈر پر واپس آنے والے شہریوں کے لیے انتظامات مکمل ہیں، جن میں خوراک، پانی، طبی سہولیات اور حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ تفتان بارڈر پر موجود سیکیورٹی اور انتظامیہ کے اہلکار اس عمل کو منظم طریقے سے انجام دے رہے ہیں تاکہ تمام شہری بلا کسی دشواری کے وطن واپس پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا یہ سلسلہ گزشتہ ہفتوں سے جاری ہے اور ہر روز تفتان کے ذریعے متعدد پاکستانی اپنے وطن پہنچ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات خاص طور پر طلباء اور زائرین کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top