باپ بیمار اور گھر کی مجبوری، محنت کرنا جرم بن گیا، خوارجیوں نے لڑکی پر وحشیانہ تشدد کر کے دل دہلا دیا

باپ بیمار اور گھر کی مجبوری، محنت کرنا جرم بن گیا، خوارجیوں نے لڑکی پر وحشیانہ تشدد کر کے دل دہلا دیا

ضلع بنوں کے تحصیل ڈومیل سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ معصوم لڑکی پر خوارجیوں نے بدترین تشدد کیا، جو علاقے میں دلخراش اور سنسنی خیز واقعہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے کوئی بھائی نہیں اور باپ شدید بیمار ہے، جس کی وجہ سے اس نے گھر کی کفالت کے لیے اپنے بال کاٹ کر لڑکوں والا حلیہ اختیار کیا اور ایک دکان پر ملازمت شروع کی۔

ذرائع کے مطابق رات کے وقت گھر واپس جاتے ہوئے خوارجیوں نے لڑکی کو اغوا کیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے دوران لڑکی منتیں کرتی رہی کہ وہ مجبوری میں گھر سے نکلی ہے کیونکہ اس کا باپ بیمار ہے، لیکن خوارجیوں نے اسے دھمکی دی کہ “تم نے گھر سے نکلنے کی ہمت کیسے کی؟ تمہارا آج آخری دن ہے۔”

اس دردناک واقعے نے ضلع بنوں میں شہریوں کے درمیان شدید تشویش اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے مظالم کا دوبارہ تکرار نہ ہو۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی فوری طبی اور حفاظتی مدد فراہم کی جا رہی ہے، اور واقعے کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Scroll to Top