پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث مارکیٹ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 979 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس تین نفسیاتی حدیں گنواتے ہوئے 1 لاکھ 58 ہزار 230 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ 1 لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج شدید فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: ڈاکٹر کے گھر کی چوری کا مرکزی ملزم گرفتار، 27 تولے سونا، چاندی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور فروخت کے دباؤ کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

Scroll to Top