افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کی کارروائیاں جاری، متعدد پوسٹیں تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے کرم سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔

کارروائی کے دوران بھاری آرٹلری فائر کے ذریعے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں آپریشن غضب للحق کے تحت کی جا رہی ہیں، جو تاحال جاری ہے اور اپنے تمام اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی،سیکیورٹی ذرائع

ذرائع کے مطابق کارروائیوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کا خاتمہ اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top