رمضان کے آغاز پر بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز میں ملک بھر میں شدید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کے دوران مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،

جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور بعض مقامات پر ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ ان علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں رمضان میں کھانے پینے کی اشیا اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بھی آج سے ایک طاقتور مغربی موسمی سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث وہاں بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Scroll to Top