گزشتہ ہفتے کے ٹاپ 10 اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

اسمارٹ فونز کی دنیا میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی کی مقبولیت کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور گزشتہ ہفتے کی طرح اس بار بھی یہ فون ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے میں کامیاب رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فون اپنی باضابطہ ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے پہلے نمبر پر موجود تھا۔

حالیہ جاری کردہ فہرست کے مطابق اس بار اسمارٹ فون مارکیٹ میں کئی نئی ڈیوائسز نے دھماکے دار انٹری کی ہے جس نے رینکنگ میں بڑی تبدیلیاں پیدا کر دی ہیں۔

تازہ ترین درجہ بندی میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی پہلے، نتھنگ فون 4 اے پرو فائیو جی دوسرے اور انفِنکس نوٹ 60 الٹرا فائیو جی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح ایپل کا نیا آئی فون 17 ای چوتھے، شیاؤمی 17 الٹرا فائیو جی پانچویں اور سام سنگ گلیکسی ایس 26 فائیو جی چھٹے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

فہرست میں دیگر نمایاں ناموں میں نتھنگ فون 4 اے فائیو جی ساتویں، شیاؤمی 17 فائیو جی آٹھویں، ٹیکنو کیمن 50 الٹرا فائیو جی نویں اور سام سنگ گلیکسی اے 56 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Scroll to Top