تیل کی قیمتیں گر گئیں!عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی، برینٹ خام 90 ڈالر سے نیچے پہنچ گیا

تیل کی قیمتیں گر گئیں!عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی، برینٹ خام 90 ڈالر سے نیچے پہنچ گیا

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں آج 8 فیصد زبردست گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس سے سرمایہ کاروں اور عالمی مارکیٹ میں سنسنی پیدا ہو گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 8 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس گراوٹ کے پیچھے بنیادی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے جلد ختم ہونے کے اعلان کو قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ تقریباً جیت چکے ہیں اور ہم اپنی ابتدائی ٹائم لائن سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فورسز نے ایران کی ڈرون مینوفیکچرنگ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، جس کے اثرات عالمی مارکیٹ پر فوری طور پر نمودار ہوئے ہیں۔

ماہرین اقتصادیات کے مطابق، جنگ کے خاتمے کی امید نے تیل کی طلب اور رسد کے بیلنس میں استحکام پیدا کیا، جس سے برینٹ خام کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ سرمایہ کار اور تیل کی مارکیٹ میں سرگرم تجزیہ کار اس صورتحال کو عالمی مارکیٹ کے لیے خوش آئند قرار دے رہے ہیں، کیونکہ یہ عالمی توانائی کی قیمتوں میں استحکام کی علامت ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں یہ کمی نہ صرف تیل کے شعبے میں سنسنی پیدا کر رہی ہے بلکہ عام صارفین کے لیے بھی خوش آئند ہے، کیونکہ آئندہ مہینوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی توقع بڑھ گئی ہے۔

Scroll to Top