نئے امریکی ٹیرف سے پاکستان کی برآمدات اور جی ڈی پی متاثر ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے کل پاکستان آئیگا

آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزہ کیلئے کل پاکستان آئیگا،اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسر ے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہونگے ۔

آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ ، توانائی ، منصوبہ بندی ، سٹیٹ بینک کیساتھ مذاکرات ہونگے ، آئی ایم ایف کا 9رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں دوہفتے پاکستان میں قیام کریگا۔

وفد آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دیگا، آئی ایم ایف سے رضامند ی کی صورت میں ہی تنخوا ہ دار طبقے کو ریلیف ملے سکے گا۔

Scroll to Top