سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی صرافہ بازاروں میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس سونا 71 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 105 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ چاندی 324 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 851 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 278 روپے کم ہو کر 7 ہزار 588 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ہوگیا ، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانئے

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہو کر 83.67 ڈالر پر آ گئی ہے۔

Scroll to Top