مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران، امریکا اور اسرائیل کے تنازع کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے
ماہرین کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے خام تیل کی قیمتوں کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے، اور امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تناؤ کے سبب عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 103.29 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی دوران، امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی 3.71 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت تقریبا 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھتی ہے تو عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔





