بھارتی فوج کے اندرونی حالات کا پول کھل گیا، سپاہی کا تلخ حقائق پرمشتمل ویڈیو پیغام وائرل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب تعینات بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے انتہائی مایوسی کے عالم میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے ڈیوٹی کے کٹھن حالات سے تنگ آکر گھر واپسی کی التجا کی ہے۔

اس سپاہی کی جانب سے سامنے آنے والی اس دہائی نے بھارتی فوج کے اندر موجود نظم و ضبط اور جوانوں کی ذہنی و جسمانی حالت پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

مذکورہ فوجی اہلکار نے اپنے پیغام میں ان تلخ حقائق اور سنگین چیلنجز کا تذکرہ کیا ہے جن کا سامنا وادی میں تعینات بھارتی اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

اس نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی نہ صرف شدید موسمی حالات اور مشکل جغرافیائی خطوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں بلکہ انہیں شدید ذہنی دباؤ اور انتظامی بے حسی کا بھی سامنا ہے۔

فوجی سپاہی نے روتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے مزید اس جہنم نما صورتحال میں نہ رکھا جائے اور فوری طور پر اس کی گھر واپسی کا انتظام کیا جائے۔

Scroll to Top