پاک فضائیہ نے افغانستان میں ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹجک کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے جدید جنگی نیٹ ورک کو جڑ سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے کابل اور ننگرہار کے علاقوں میں انٹیلیجنس معلومات پر مبنی ایک بڑے آپریشن کے دوران ڈرون اسمبلی کی 6 کلیدی ورکشاپس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
اس کارروائی کے نتیجے میں کابل اور ننگرہار کے مضافات متعدد زوردار دھماکوں سے لرز اٹھے اور فضا میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کامیاب فضائی حملوں میں ننگرہار میں چار اور کابل میں دو ڈرون اسمبلی مراکز کو ہدف بنایا گیا۔
ان مراکز میں بھارتی اور اسرائیلی ساختہ پرزہ جات اور حساس آلات کو آپس میں جوڑ کر جدید ترین جنگی ڈرون تیار کیے جاتے تھے۔ ان ڈرونز کا مقصد سرحد پار سے پاکستان میں تخریب کاری اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔





