صوابی، سپین کانی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون اور بچے سمیت 4 زخمی

استخار احمد یوسفزئی
صوابی کے علاقے سپین کانی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ اعجاز شدید زخمی ہوئے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں میں 65 سالہ شیر افضل، ان کی اہلیہ اور ایک 11 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Scroll to Top