خیبر سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب اور موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، خیبر سیکٹر سے ملحقہ علاقوں میں افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے دشمن کی پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور پاک فوج اپنے اہداف کے حصول تک کارروائی جاری رکھے گی۔ یہ کارروائیاں نہ صرف دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے کے لیے اہم ہیں بلکہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاک فوج کی یہ موثر کارروائیاں دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ آئندہ ممکنہ حملوں کے خطرات کو کم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔





