افغان طالبان کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سچائی سامنے لے آئی

وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ایک اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ وزارت کے فیکٹ چیک کے مطابق، افغان سرکاری ہینڈل نے وہ پوسٹ/ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’منشیات سے بحالی‘‘ کے سینٹر کو نقصان پہنچا ہے

وزارت ذرائع کے مطابق، یہ پہلا سرکاری دعویٰ تھا جسے عالمی سطح پر طالبان سے منسلک ذرائع نے پھیلایا، لیکن حقیقت سامنے آنے کے بعد پوسٹ کو حذف کر دیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ کلپ تھا جو متعدد فیکٹ چیکز کے سامنے نہیں ٹک سکا۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان طالبان اپنی جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان کے دعوے عوام اور میڈیا کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائے گئے تھے۔ وزارت نے کہا کہ عوام کو اس جھوٹے پروپیگنڈے پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ پیش رفت ایک مرتبہ پھر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ طالبان عالمی سطح پر اپنی من گھڑت کہانیوں کے ذریعے رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حقیقت اور مستند معلومات کے سامنے ان کے جھوٹ بے نقاب ہو جاتے ہیں۔

Scroll to Top