شمالی وزیرستان میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ، سکیورٹی ذرائع

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ، سکیورٹی ذرائع

شمالی وزیرستان! افغان طالبان کی دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، پاک فوج کی موثر کارروائیاں

شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے کی جانے والی ایک بڑی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مواز کلے کے سرحدی علاقے میں طالبان دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم پاک فوج کی مؤثر کارروائی نے ان کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد افغان طالبان موقع سے فرار ہو گئے اور اپنی دیگر پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ پاک فوج کی کارروائی نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور فوج اہداف کے حصول تک اس مہم کو جاری رکھے گی۔ سکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی اور بروقت کارروائیوں کے باعث شمالی وزیرستان میں غیر قانونی اور دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Scroll to Top