عید الفطر پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی؛ پیسکو کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے عید الفطر کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیسکو چیف اختر حمید خان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کے مطابق عید کے تینوں روز، خاص طور پر دن کے اوقات میں، صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پشاورمیں عید الفطر کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تیار، 5500 سے زائد اہلکار تعینات 

پیسکو آپریشن ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے نیا شیڈول مرتب کر لیا ہے۔ عید کی تعطیلات کے دوران پیسکو کے اعلیٰ افسران ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور کنٹرول روم سے بجلی کی ترسیل کی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش یا کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں صارفین ہیلپ لائن 118 پر مفت کال کر کے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، جس کے ازالے کے لیے عملہ ہمہ وقت دستیاب رہے گا۔

Scroll to Top