پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے کراچی کنگز نے اپنے سکواڈ میں اہم تبدیلی کی ہے اور جنوبی افریقہ کے معروف بلے باز ریزا ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
ہینڈرکس کو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جانسن چارلس کی جگہ منتخب کیا گیا ہے جو ذاتی وجوہات کی بنا پر اس سیزن میں شرکت سے معذرت کر گئے۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ نے چارلس کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا اور ان کے مستقبل کے لیے کامیابی کی دعائیں کیں۔
ریزا ہینڈرکس ایک تجربہ کار بیٹسمین ہیں اور ان کی شمولیت ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی، ہینڈرکس کی صبر آزما اور تیز بیٹنگ کراچی کنگز کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے خاص طور پر ٹورنامنٹ کے دباؤ والے لمحات میں۔
ٹیم کے کپتان اور کوچز نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہینڈرکس کے شامل ہونے سے اسکواڈ میں مقابلہ بازی اور گہرائی بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے پشاور زلمی کا نیا ترانہ ’’زمونگ زلمی‘‘ جاری
پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا اور کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 27 مارچ کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کریں گے۔





