آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا تربت کا دورہ، عید کی خوشیاں عوام کے ساتھ منائیں

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا تربت کا دورہ، عید کی خوشیاں عوام کے ساتھ منائیں، بچوں میں عیدی تقسیم کی

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر تربت شہر کا دورہ کیا، انہوں نے عوام اور بچوں کے ساتھ مل کر عید کی خوشیاں منائیں۔

دورے کے دوران شہریوں نے آئی جی ایف سی کو اپنے درمیان اچانک پا کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

عوام کی جانب سے دکھائی جانے والی گرمجوشی اور اپنائیت اس بات کی عکاس ہے کہ ریاست اور عوام کے درمیان تعلق مضبوط، مستحکم اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تربت بازار میں موجود بچوں اور بچیوں میں عیدی بھی تقسیم کی، جس سے خوشی کی فضا مزید بڑھ گئی۔

Scroll to Top