سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا تفرقہ انگیز بیانیہ مسترد،مولانا موسیٰ بابرکا پاک فوج کے ساتھ متحد رہنے کا عزم

جے یو آئی (ف) دادو کےضلعی امیر مولانا موسیٰ بابر نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے معاشرے میں تقسیم اور تفریق کو ہوا دینے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت قوم کو تفرقہ انگیز بیانیوں کی نہیں بلکہ آپسی اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

مولانا موسیٰ بابر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے تمام طبقات کو متحد ہو کر انتشار پھیلانے والی باتوں کو رد کرنا چاہیے اور ریاست کے استحکام و مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی پیدا کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے جید شیعہ علماء نے سینیٹرعلامہ ناصر عباس کے بیانیے کو مسترد کردیا، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیےپاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہی وقت کا اصل تقاضا ہے۔

Scroll to Top