صوابی ،ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10زخمی

استخار احمد یوسفزئی
صوابی کے علاقے کلابٹ شہیدان چوک کے قریب ایک تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیاجس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ رکشہ ڈرائیور کی مبینہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں میں 4 خواتین، 4 معصوم بچے اور 2 مرد شامل ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں ایمبولینسوں کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ پر ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹوپی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Scroll to Top