ٓاسلام آباد: معروف عالم دین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے خلاف جاری پراپیگنڈا مہم ناقابل قبول ہے اور ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو جلد شکست ہوگی۔
مولانا طاہر اشرفی نے استحکام پاکستان کنونشن سے علما و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
خطے اور امت مسلمہ کے موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، اور پاکستان پرامن اور مستحکم ماحول کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
پاکستان آج پوری دنیا کے میڈیا کی ہیڈ لائن بن چکا ہے اور **ایران بھی پاکستان کے کردار کا معترف** ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کا 15 نکاتی امن منصوبہ پاکستان کے ذریعے ایران کو بھیج دیا گیا: نیویارک ٹائمز
مولانا طاہر اشرفی نے زور دیا کہ پاکستان گریٹر اسرائیل کے خواب کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔ ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر اور پراپیگنڈا کرنے والے کسی بھی سیاسی یا عسکری شخصیت کے خلاف ناکامی کا سامنا کریں گے۔
علما و مشائخ سے خطاب میں مولانا طاہر اشرفی نے عوام اور قیادت کو اپیل کی کہ اتحاد، تحمل اور حکمت کے ساتھ ملکی اور بین الاقوامی حالات میں مثبت کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام اور خطے میں امن سب کی ذمہ داری ہے اور اسے ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔





