آئی فون صارفین خبردار، نیا سیکیورٹی الرٹ جاری

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم سیکیورٹی الرٹ سامنے آیا ہے، جس میں ایپل نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے آئی فونز کے آپریٹنگ سسٹمز کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز کا ایک منظم گروہ پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے آئی فونز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق وہ ایسے فونز تلاش کر رہے ہیں جن میں تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس انسٹال نہیں ہیں۔

ایسے فونز میں موجود سافٹ ویئر کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارف کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں یا ڈیوائس کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ایپل نے اپنے اعلان میں صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیٹنگز میں جا کر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ چیک کریں اور تازہ ترین ورژن فوراً انسٹال کریں۔

یہ بھی پڑھیں : خطے کی کشیدگی اور ایران کی جنگ میں ہمارا کوئی حصہ نہیں، قطری مندوب

کمپنی نے کہا ہے کہ غیر اپ ڈیٹ شدہ آئی فونز ہیکنگ کے خطرے میں ہیں، جس سے ذاتی معلومات، تصاویر، اور مالیاتی ایپس متاثر ہو سکتی ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ ایپل کے اپ ڈیٹس کو نظرانداز نہ کریں اور فوراً اپنے فونز اپ ڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top