ایران مذاکرات چاہتا ہے، مگر قیادت اپنی عوام سے ڈرتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے، لیکن اس کی قیادت خوفزدہ ہے کہ اگر ڈیل کی بات کی تو اپنی عوام کے ہاتھوں نقصان اٹھانا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ایران کی پالیسی اور عالمی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتی ہے مگر بولنے سے ڈرتی ہے۔ اگر ایران ڈیل کا کہے گا تو اپنے عوام کے ہاتھوں مر جائے گا، اور ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوانے میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک اور جنگ میں بھی امریکہ جیت کی جانب گامزن ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کر دیا گیا ہے، تاہم میڈیا اور فیک نیوز میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ امریکہ جنگ ہار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں پاکستان پر بھروسہ ہے، امریکا و اسرائیل کی باتوں پر بھروسہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور امریکہ عالمی سطح پر اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کی تقریر میں ایران کی مذاکراتی پوزیشن، عالمی سیاسی خطرات اور امریکی فوجی کامیابیوں پر زور دیا گیا، جبکہ فیک نیوز اور میڈیا رپورٹس پر تنقید بھی کی گئی۔

Scroll to Top