پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا انتہائی اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وہ خود دوپہر ایک بجے کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ چکے ہیں جہاں وہ گورنر خیبرپختونخوا اور سینیئر حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہونے والے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذولفقار حمید ، اعلیٰ عسکری حکام اور سی ٹی ڈی کے افسران شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : فیصل کریم کنڈی سے ثمر ہارون بلور اور امیر مقام کی الگ الگ اہم ملاقاتیں، سیاسی صورتحال اور امن و امان پر تبادلہ خیال
اس اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے 12 حساس اضلاع کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلے متوقع ہیں،
جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 12 اضلاع میں فوج کی تعیناتی اور اس سے متعلق درکار اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے آئندہ کا مؤثر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔





