پی ایس ایل 11: فخر زمان کو لیول تھری جرم کے تحت گیند معاملے میں نوٹس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر اعلامیہ جاری کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی، جو گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔

میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی، جس میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی اور میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔

یہ معاملہ پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ کے دوران سامنے آیا، جس میں کراچی کنگز کی اننگز کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سے پاکستان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع، مسافروں کے لیے خوشخبری

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128 رنز بنائے، جبکہ کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پی ایس ایل انتظامیہ اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیند کی حالت میں تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ کھیل کی سالمیت برقرار رہے۔

Scroll to Top