پی ایس ایل 11،اسٹار آل راؤنڈر صائم ایوب نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نے یہ اہم سنگ میل اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے عبور کیاجس کے دوران انہوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیل کر اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔

صائم ایوب کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز میں سب سے نمایاں اسٹار تسلیم کیا جاتا ہے جو مسلسل اپنی متاثر کن کارکردگی کے ذریعے ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی بیٹنگ تکنیک اور دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی صلاحیت نے انہیں لیگ کے چند بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صائم ایوب پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے رواں سال اس نئی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت وہ سیزن کے سب سے مہنگے مقامی کھلاڑی قرار پائے تھے۔ ان کے اس سنگ میل پر کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بھرپور داد دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top