دیربالا کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا
برفباری کے باعث درختوں اور پہاڑوں نے برف کی سفیدچادر اڑلی وادی کمراٹ جہاز بانڈہ لواری وادی عشیری کے حسن کوچار چاندلگ گئی تاہم سیاح نہ ہونے کے برابر مقامی افراد کے مطابق کافی عرصہ بعد رمضان میں برفباری دیکھنے کو ملی
مزید تفصیلات کے مطابق ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔شدید برفباری کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی برفباری جاری ہے۔
جاگراں ویلی میں گلیشیئرکی زد میں آنے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان میں زیارت سمیت توبہ اچکزئی، چمن اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد آج صوبے میں غیرمعمولی سردی کی لہر داخل ہونےکا امکان ہے۔