پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کا آخری دن کیسا رہا؟ اپڈیٹس جانیے

Pakistan SCO Summit 2026

سرمایہ کاروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 917 پوائنٹس گر گیا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔

سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 917 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس گھٹ کر 1 لاکھ 49 ہزار 93 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 488 پوائنٹس پر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 51 ہزار 842 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

مارکیٹ میں اس کمی کو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور فروخت کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top