پی ایس ایل 11،لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو بڑا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 185 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دے دیا ہے۔

لاہور کے بلے بازوں نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 14 رنز فی اوور سے زائد کی اوسط برقرار رکھی۔

لاہور کی جانب سے محمد نعیم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پرویز حسین نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ اوپنرز کے فراہم کردہ بہترین آغاز کو مڈل آرڈر بلے باز عبداللہ شفیق نے 33 رنز بنا کر آگے بڑھایا، جبکہ آخری لمحات میں سکندر رضا نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 185 رنز تک پہنچا دیا۔

ملتان سلطانز کی باؤلنگ لائن لاہور کے بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہی۔ محمد اسماعیل 2 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب باؤلر رہے تاہم دیگر باؤلرز کافی مہنگے ثابت ہوئے۔

ملتان سلطانز کو میچ جیتنے کے لیے اب 13 اوورز میں 186 رنز کا مشکل ہدف درپیش ہے، جس کے لیے انہیں بڑی اننگز کی ضرورت ہوگی۔

Scroll to Top