مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ کارروائی مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں ایک خفیہ اطلاع پر کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران عمل میں آئی۔ آپریشن کے دوران علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے اس شدید مقابلے کے نتیجے میں کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے تمام چھ دہشت گرد موقع پر ہی ٹھکانے لگا دیے گئے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top