پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال اور ایکسپائر شناختی کارڈ پر نکلی ہوئی سموں کو بلاک کرنے کا عندیہ دے دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل صارفین کیلئے اہم ہدایت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ کسی بھی مرنے والے شخص کے نام پر موجود سم کو کسی بھی وقت بند کیا جاسکتا ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ ایکسپائز شناختی کارڈ پر چلنے والی سموں کو بھی کسی بھی وقت بلاک کیا جاسکتا ہے جس کے بعد نمبر دوبارہ نہیں ملے گا۔
پی ٹی اے نے عوام سے کہا کہ وہ فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں : انڈر 18 اور سینئر ٹیم کے لیے بڑا موقع، اوپن ٹرائلز کا اعلان
پی ٹی اے نے نادرا سے شناختی کارڈ کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پی ٹی اے محفوظ اور شفاف ٹیلی کام نظام کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں موبائل سروس متاثر ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں مفت سمیں ملنے کی وجہ سے صارفین بڑی تعداد میں سمیں لے لیتے ہیں لیکن استعمال کم ہی کرتے ہیں جس کے باعث پالیسی لائی گئی ہے کہ 180دن تک استعمال نہ ہونیوالی سم کو بلاک کرکے نئے صارف کو جاری کیا جائیگا اور اس کے علاوہ صارفین کے ایکسپائر شناختی کی کارڈ تجدید نہ ہونے پر بھی سمیں بلاک کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔





