اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود پاکستان پہنچنے یا روانگی کے مرحلے میں ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر ٹیم بھیجی گئی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، جو اسلام آباد میں ایرانی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، اور اگر اس حوالے سے معاہدہ ہوتا ہے تو یہ خطے اور امریکا دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز جلد مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔
دوسری جانب ایران کا اعلیٰ سطحی وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں۔
امریکی وفد میں جے ڈی وینس کے علاوہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، جو ایرانی قیادت کے ساتھ اہم مذاکرات کریں گے۔





