خام تیل کی قیمتیں قابو سے باہر، عالمی منڈی میں قیمت 9 فیصد بڑھ گئی

ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جاری ایران-امریکا مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے، جس کے فوری بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 103 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جو حالیہ عرصے کی بلند سطح تصور کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یو اے ای کے مربن خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، اور یہ ایک فیصد کمی کے بعد 98 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور مذاکرات میں تعطل عالمی تیل مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کو بڑھا رہا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top