عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ کمی عارضی ہے یا مزید گراوٹ کا عندیہ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا 49 ڈالر سستا ہوکر 4,713 ڈالر فی اونس کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور یہ 2 ڈالر سستی ہوکر 74 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔





