225 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پاڑہ چنار پہنچ گیا ، سرکاری ذرائع قافلے میں اشیاء خوردونوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بجھوائی گئیں ،
سرکاری ذرائع کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے ،اب تک 272 بنکر مسمار کیے جا چکے ہیں ،
امن معائدے کے تحت اسلحہ اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جا چکا ہے